بجلی صارفین 19

ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ملک بھر کے لئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

بجلی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں