چین 32

ملائیشیا میں “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی قارئین مجلس تقریب کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی قارئین مجلس تقریب ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے اشاعتی اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اس کتاب کی پانچویں جلد شی جن پھنگ کے نئے دور کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کی تازہ ترین پیش رفت کو جامع اور منظم انداز میں پیش کرتی ہے، اور یہ عالمی برادری کے لیے معاصر چین کو سمجھنے کا ایک مستند ذریعہ ہے۔

تقریب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چین اور ملائیشیا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے اسے ایک جدید اور منظم سطح تک لے جایا جا رہا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں