' نعمان اعجاز

مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ‘ نعمان اعجاز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مشکل کردار ادا کرنے میں زیادہ لطف آتا ہے ، اسی لیے ہمیشہ چیلنجنگ کردار قبول کرنے کو ترجیح دی ،مشکل کردار ادا کرنے سے فنکار کی فنی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ آج جو بھی بڑے اداکار سکرین پر نظر آتے ہیں انہوں نے اپنے کیریئر میں مشکل کردار ادا کر کے اپنی شناخت بنائی ہے۔ کسی اداکار کا خوبصورت ہونا اتنا اہم نہیں جتنی اس کی اداکاری ہے ۔

البتہ اگر فنکار خوبصورت ہو اور اس میں فنی صلاحیتیں موجود ہوں تو وہ سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہیں۔نعمان اعجاز نے کہاکہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا اور بعض اوقات سوچتا ہوں میں ابھی مزید اچھا کام کر سکتاہوں ۔