لندن(رپورٹنگ آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 94 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یو اے ای مربن خام تیل 110 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے لگا۔








