امیر مقام

مسلم لیگی کارکنان الیکشن کے لیے کسی بھی وقت تیار ہیں، امیر مقام

سوات(رپورٹنگ آن لائن)مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکنان الیکشن کے لیے کسی بھی وقت تیار ہیں، نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے انشاء اللہْ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو موجودہ بہرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگوٹہ میں پارٹی لیڈران اور محمد علی شاہ کے استقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر نے کہا کہ سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے اور آخری دن تک اس پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت کے سوئی گیس منصوبوں پر کام شروع کرایا گیا،آج عالم گنج اور دکوڑک کے پلوں پر 4سال بعد کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا پورا پورا احساس ہے اقتدار کیلئے نہیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے لیا آج تک عمران کی حکومت ہوتی تو ملک دیوالیہ ہونا تھا،محمد علی شاہ پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ دن رات عوام کی خدمت کریں اور سیاست خدمت سمجھ کرکریں۔