اسرائیل 74

مسجد اقصی میں کشیدگی کے بعد صورتحال کو پرسکون کرنے کا عزم

تل ابیب( رپورٹنگ آن لائن)مقبوضہ یروشلم اور مسجد اقصی میںاسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حالات کو پرسکون بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ تل ابیب صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملے اور غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد فلسطینی علاقوں میں غیر معمولی کشیدگی دیکھی گئی۔میدانی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح گنجان آبادعلاقے غزہ کی پٹی پر بمباری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں