لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں ،مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں،76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے نہیں شروع کیے جتنے مریم نواز نے 1سال میں مکمل کر دیئے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے،ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں ، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے نہیں شروع کیے جتنے مریم نواز نے 1سال میں مکمل کر دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس،اسکالرشپ،لیب ٹاپ اور آسان کاروبار کیلئے قرض چاہیے،نوجوانوں کو پیٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہیے،نوجوان نسل کو شعور آچکا، اس نے جلائو گھیرائو اور مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نوجوان نسل کیلئے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں۔کیونکہ ایک ماں ہمیشہ اپنے بچوں کو آگے بڑھتا ہوا اور ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتی،کوئی ماں اپنے بچوں کو حوالات اور جیلوں میں نہیں دیکھنا چاہتی۔









