لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا5نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کے لئے جارہی ہیںجہاںوہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفکیشن کا شکار ہیں۔ مریم نوازکا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے، وزیر اعلی مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔
مریم نواز شریف وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی ۔نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے ۔









