لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ مرد کی بد صورتی اس کی خالی جیب ہوتی ہے ، بلبلے سے ملنے والی شہرت آج بھی پیچھا کرتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں نبیل ظفر نے کہا کہ یہاں لوگوںنے اپنے اصول اور معیار بنا رکھے ہیں اور اس کے مطابق ہی چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس مرد کی جیب خالی ہوتی ہے وہی اس کی سب سے بڑی بد صورتی ہوتی ہے ، اگر اسی مرد کے پاس دنیا کی سب آسائشیں ہیں تو اس سے خوبصورت ترین مرد کوئی نہیں۔ اداکار نے کہا کہ ڈرامہ بلبلے میں کام کرنے والے تمام کرداروں کو شہرت ملی اور آپ کہہ سکتے ہیں اس کی چھاپ لگ گئی۔









