پاکستان 107

مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہیں، عاصم افتخار

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے دیرپا حل کا موثر ذریعہ ہیں۔

مستقل مندوب عاصم افتخارسلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی تنا ئواورکشیدگی کے پیش نظر بات چیت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں دنیا نے کئی اہم واقعات دیکھے ہیں، جن کے پیش نظر اقوام متحدہ نے متعدد اجلاس منعقد کیے تاکہ تنازعات کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ جنگ، تصادم اور طاقت کے استعمال کی بجائے، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں