قاسم سوری

مداخلت ”سازش “سے زیادہ خطرناک لفظ ہے‘قاسم سوری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے، سازش پلاننگ کا نام ہے اور مداخلت عمل درآمد کا۔