محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب 122

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران 30 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی باقی کمی ریشنلائزیشن کی ذریعے پوری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی سوا لاکھ اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی درکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں