محکمہ ایکسائز لاہور

محکمہ ایکسائز لاہور میں ٹرانسفر انٹیمیشن کے نام سے نیا فراڈ سامنے آگیا۔

میاں تنویر سرور

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں ٹرانسفر انٹیمیشن کے نام سے نیا فراڈ سامنے آگیا۔

علم میں آیا یے کہ موٹر برانچ علی کمپلیکس لاہور کے ایم آر اے ناظم اسد اور موٹر برانچ ڈی ایچ اے لاہورکے ایم آر اے مظہر حسین اپنے ماتحت ڈی ای اوز اور انسپکٹرز٫دوسرے صوبوں میں مبینہ بوگس ٹرانسفر ہونے والے گاڑیوں کی ملکیت کاریکارڈ ٹرانسفر انٹیمیشن کے عنوان سے اپ ڈیٹ کرنے لگے ہیں اورمبینہ طورپر فی کس 50ہزار روپے رشوت لی جارہی یے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئےموٹر برانچ علی کمپلیکس لاہور کے ایم آر اے ناظم اسد کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر انٹیمیشن سب کررہے ہیں میں اکیلا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آڈٹ کروائیں میرا ایک بھی کیس غلط ثابت نہیں ہوگا۔
دوسری طرف موٹر برانچ ڈی ایچ اے لاہورکے ایم آر اے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا سٹاف شریف اور ایماندار ہیں نہ ہی ٹرانسفر انٹیمیشن کے عوض فی کیس 50 ہزار روہے رشوت لیتے ییں۔

ادھر اس موضوع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی لاہور شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماتحت کسی بھی دفتر میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے ان کاکہنا تھا کہ وہ معاملے کی انکوائری کرینگے