محسن نقوی

محسن نقوی کی کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹںگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں اے ایس آئی زین اللہ اور کانسٹیبل طاہر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نیکہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور قوم کی حمایت سے آخری دہشت گرد و سہولت کار کے خاتمے تک جاری رہے گی۔