وفاقی وزیرداخلہ

محسن نقوی کی جنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں تھانہ وانا سٹی کی حدود میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار عثمان سمیت 3 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار عثمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں، قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور قوم اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
٭٭٭٭٭