کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکار حمزہ سہیل نے انکشاف کیا کافی لوگوں نے مجھے یہ بات کہی میں ہیرو نہیں لگتا۔حمزہ سہیل کو نامور پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کے بیٹے ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدو جہد کرنی پڑی ہے ۔ایک ویب شو انٹرویو کے دوران حمزہ سہیل نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں کراچی میں مختلف پروڈکشن ہائوسز کو35سے 40آڈیشنز دیئے ،ان میں سے زیادہ تر میں مجھے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔
انہوں نے ریجیکشن کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا ،کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔حمزہ سہیل نے کہا کہ اب ریجیکشن کی ان وجوہات پر پھر میں نے کہا کہ ان سب چیزوں کا تو میرے پاس کوئی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دانیال ظفر میرا بیسٹ فرینڈ ہے ،ہم دونوں بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے۔









