عینا آصف 19

مجھے بڑے ہونے سے ڈر لگتا ہے، عینا آصف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بڑے ہونے سے ڈر لگتا ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مائی ری اور بے بی باجی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عینا آصف نے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔جب میزبان ندا یاسر کے اداکار عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ وہ کس چیز کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں یا کیا تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے بچپن میں واپس جانا چاہتے ہیں اور اسے انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو عینا آصف نے کہا کہ میں بڑے ہونے سے واقعی ڈرتی ہوں خاص طور پر جب میں بڑوں کو سنتی ہوں تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں، یہ خوفناک اور ڈرانا لگتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ بڑوں کو دیکھتی ہوں کہ وہ ٹینشن اور پریشانی میں رہتے ہیں اور ان کے پاس فکر کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے۔عینا آصف نے کہا کہ اب شعور آنے کے بعد ہم جانتے ہیں کہ بزرگوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں سمجھنا ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں