متھیرا

متھیرا کا خطرناک ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ، ماڈل اور ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔بے باک انداز اور بولڈ فیشن سینس سے مشہور متھیرا نے حال ہی میں نجی مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنی بیماری کا انکشاف کردیا۔دوران انٹرویو متیرا نے اپنے ذہنی مسائل اور علاج کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے کاگنیٹو ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔

متیرا نے اس مشکل وقت میں علاج کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔متھیرا کے مطابق یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے، لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ۔