لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کے مبینہ اغواء سے متعلق مقدمے میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
ملزمان قیصر عباس ،علی شان اور قمر شہزاد کی جانب سے مہر محمد وقاص نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے پسند کی شادی کی ہے اسے کسی نے اغواء نہیں کیا ، لڑکی کے لواحقین نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ تیار کروایا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ چینوٹ میں مقدمہ درج ہے۔








