ثناء 76

لندن میں موجود ثناء نے مقامی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کرا دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے لندن میں موجود اداکارہ ثناء نے مقامی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ بھی کرا دیا ۔ اداکارہ ثنا ء اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لئے لندن گئی تھیں ۔ ایک فیشن میگزین نے ثناء کی لندن آمد کی اطلاع پر ان سے رابطہ کر کے ان سے فوٹو شوٹ کی درخواست کی جسے ثناء نے قبول کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کرادیا ہے ۔

ثناء نے بتایا کہ میں بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کی غرض سے آئی تھی لیکن ایک نامور فیشن میگزین کی جانب نے رابطہ کر کے فوٹو شوٹ کی درخواست کی گئی جس پر میں انکار نہیں کر سکی ۔ اداکارہ ثناء اور ان کے بچے لندن میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد واپس آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں