ہائیکورٹ 18

لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کی جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ختم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کی جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل برانچ کی جانب سے ملازمین کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل (جمعۃ المبارک ) سے لاہور ہائیکورٹ اور بینچ پر موجود تمام افسران اور ملازمین معمول کے مطابق فرائض سر انجام دیں گے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل برانچ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو تمام ملازمین اپنی روٹین کے مطابق ڈیوٹی پر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں