ہائیکورٹ 19

لاہور خ طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغواء و زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے اسکول طالبہ کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ملزم کی عبوری ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تفتیشی رپورٹ اغواء کے الزام کی تائید نہیں کرتی۔عدالت نے کہا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے ملزم سے نکاح کیا ہے، ملزم کے کردار کا تعین شواہد کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کرے گی۔

عدالت نے کہا کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے، کم عمری میں نکاح کے معاملے پر مزید انکوائری درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں