اسد عمر

قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آ رہی ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آ رہی ہے، اس امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ابھی مزید قیمتوں میں اضافے کی خبر آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت ہے کے نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ، ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔