ہمایوں اختر خان 71

قیام پاکستان سے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے’ ہمایوں اختر خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے ،شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، 1948 کی جنگ کشمیر ہو یا 1965 میں دفاع لاہور اور جہاد افغانستان سمیت دہشتگردی کی طویل اور کٹھن جنگ میں ہمارے آفیسرز اور جوانوں نے اپنا لوہا منوایا ہے اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ثابت کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمارے شہدا ء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، مئی 9 کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی شدید افسردہ کیا ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ہماری پرورش چھائونیوں اور ایسے ہی گھروں میں ہوئی ہے جہاں جلائو گھیرا ئوکے افسوس ناک واقعات ہوئے اور یہ سب ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ تھے۔

موجودہ حکومت کو ان اندوہناک واقعات سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں