شاداب 243

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب ان فٹ، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ان فٹ ہو گئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔شاداب خان بائیں پاؤں کی ران میں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں