ضمنی انتخابات 100

قومی و صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، این اے 157ملتان اورپی پی 139شیخوپورہ میں پولنگ 9اکتوبر کو ہوگی،پی پی 241بہاولنگر،پی پی 209خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9اکتوبرکو کروائی جائے گی،ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے،

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی،التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے پیر کو اجلاس طلب کیاگیا،چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی،9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا،فیصلے پر غور کے بعد 9حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلئے اجلاس 14ستمبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں