مرتضیٰ جاوید عباسی 162

قومی خزانے کو 190 ملین کا ٹیکہ لگانے والا احتساب سے بھاگ رہا ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ،فارن فنڈنگ اورقومی خزانے کو 190 ملین کا ٹیکہ لگانے والا سرٹیفائیڈ چور احتساب سے بھاگ رہا ہے۔

منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ سمیت لیگی قیادت جھوٹے کیسز میں جیلوں میں گئے ، وہ ایک دن میں کئی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ یہ شخص عدالتوں کو دھمکیاں اور چکمے دیتا ہے، سیاستدان اور اناڑی میں یہی فرق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں