سید یوسف رضا گیلانی 19

قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی کا چین کے خودمختار علاقے ژیزانگ میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے چین کے خودمختار علاقے ژیزانگ میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں