پٹرولیم مصنوعات 103

فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں،ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں