کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی سے متعلق یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ اْنہوں نے اپنی والدہ و سینیئر اداکارہ افشاں قریشی کی قدر نہیں کی اور اْنہیں اپنے گھر سے نکال کر دوسرے گھر منتقل کردیا ہے۔شوبز شخصیات کے انٹرویو کرنے والے یوٹیوبر نے حال ہی میں نامور فلمساز پرویز کلیم کا انٹرویو کرتے ہوئے فیصل قریشی اور اْن کی والدہ افشاں قریشی کے خراب تعلقات کے بارے میں بات کی۔
یوٹیوبر نے پرویز کلیم سے کہا کہ جس فیصل قریشی کو آپ نے اْن کی والدہ افشاں قریشی کے اصرار اور سفارش پر فلموں میں متعارف کروایا تھا، اْسی فیصل قریشی نے اپنی والدہ کی قدر نہیں کی۔
اْنہوں نے کہا کہ افشاں قریشی اپنے بیٹے کو فلموں میں ہیرو کے کردار میں دیکھنا چاہتی تھیں اور اْنہوں نے فیصل قریشی کو کاسٹ کرنے کے لیے آپ (پرویز کلیم) کی منتیں بھی کی تھیں لیکن آج جب وہ بڑے اداکار بن گئے ہیں تو اْنہوں نے اپنی اْسی والدہ کو گھر سے نکال دیا ہے۔یوٹیوبر نے کہا کہ پورا میڈیا یہ بات جانتا ہے کہ فیصل قریشی نے ایک سال قبل افشاں قریشی کو اپنے گھر سے نکال کر دوسرے گھر منتقل کردیا ہے۔