عدالت 25

فلک جاوید اور صنم جاوید کیخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت جیل میں کرنے کی درخواست خارج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے خلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جائے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں