بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مئی جی ریف، جو بی ریف اور جونگ یے جزیرے سمیت نان شا جزائر چین کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ چین کی اپنی حدود میں تعمیرات سمیت دیگر سرگرمیاں خودمختاری کے معاملات ہیں جوکہ جائز اور قانونی ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ فلپائن کی علاقائی حدود بین الاقوامی معاہدوں کے ایک سلسلے کے ذریعے واضح کی گئی ہیں، اورنان شا جزائر کبھی بھی فلپائن کی علاقائی حدود کا حصہ نہیں رہے۔ ” بحیرۂ جنوبی چین ثالثی مقدمہ” سراسر فلپائن کی جانب سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے سیاسی ہیرا پھیری تھا۔ اس مقدمے کا نام نہاد ” فیصلہ” غیر قانونی اور کالعدم ہے اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا اور تمام خلاف ورزیوں کی سختی سے مخالفت کرے گا۔انہوں نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی خلاف ورزیوں، اشتعال انگیزی اور غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کرے۔








