چینی صدر 58

غیر قانونی طور پر حاصل شدہ ثقافتی آثار کی واپسی کے طریقہ کار کو آسان بنانا تاریخی غلطیوں کو درست کرنے کا پہلا قدم ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹںگ آن لائن) فرانسیسی پارلیمنٹ نے دوسرے ممالک سے غیر قانونی طور پر حاصل شدہ ثقافتی آثار کی واپسی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ایک بل منظور کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے دنیا بھر کے نیٹیزین کےلئے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بل کی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ فرانس نے اپنی نوآبادیاتی لوٹ مار کی تاریخ کو قانونی طور پر تسلیم کرنے اور اصلاح کی جانب اپنا پہلا قدم اٹھایا ہے۔

سروے میں، 90.8 فیصد جواب دہندگان نے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے ثقافتی آثار کی واپسی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے فرانسیسی پارلیمنٹ کے اقدام کو سراہا۔ 91.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ بل کی منظوری کا مطلب یہ نہیں ہے کہ متعلقہ ثقافتی آثار خود بخود واپس آ جائیں گے بلکہ واپسی کا عمل بدستورطویل ہوگا۔

علاوہ ازیں، 96.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ ثقافتی آثار کی واپسی کے لیے ایک زیادہ پابند اور قابل عمل طریقہ کار قائم کیا جائے تاکہ لوٹے گئے ثقافتی آثار کی جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 4127 بین الاقوامی نیٹیزنز نے حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں