ایران 129

غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا، ایران

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن )ایرانی وزیر خارجہ حسن امیر نے اسئرائیل حماس جنگ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا۔غیرملکے خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں حسن امیر نے کہا کہ حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہا قطر اور ترکیہ کے ساتھ ملکر حماس اسرائیل کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایران نہیں چاہتا تنازع پھیلے لیکن حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں