غزہ(رپورٹنگ آن لائن)غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے،فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 395 واں روزہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق قابض فوج نے پیرکی صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ۔
ایک نامہ نگاروں کے مطابق قابض طیاروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔