عمر ایوب

عمر ایوب کی ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کوامریکہ کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس کو امریکہ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یہ ٹیم پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دے گی۔