پی ٹی آئی سینیٹرز 74

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ، حکومتی اور پی ٹی آئی سینیٹرز کے درمیان جھڑپ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال پر حکومت اور تحریک انصاف کے سینیٹرز کے درمیان جھڑپ ہوگئی ،وزیربرائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جایدعباسی اورپیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے عمران خان او ران کے والد کو چورقراردیتے ہوئے ایوان میں نعرے لگائے ،عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر 1579گھنٹے استعمال کیااور اس پر 43کروڑ سے زائد کے اخراجات آئے ۔تحریک انصاف کے سینیٹرز نے جوابا ایوان میں چورچور کے نعرے لگاتے ہوئے کہاکہ آج سرکاری ہیلی کاپٹر سے اشتہاریوں کو درآمد اور برآمد کیا جارہاہے اس حوالے سے ایوان کو بتائیں۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

وفقہ سوالات کے دوران سینیٹربہر مند تنگی کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعما ل کے حوالے سے وزیرمملکت شہادت اعوان نے ایوان میں جواب دیا۔ وزیرمملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بولا گیا۔کمانڈنگ آفیسر 06 /ایوی ایشن سکوارڈن کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایاگیاکہ تین سال کے دوران عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر 43کروڑ44لاکھ 30ہزارروپے خرچ ہوئے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم کے زیر استعمال وی وی آئی پی مشنز کا نام دیا گیا ہے،سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا خرچ 2لاکھ75ہزارروپے بنتاتھا۔ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات سال 2 019 سے مارچ 2022 تک پیش کی گئی ہیں،سابق وزیر اعظم نے کل 1 ہزار 5سو79 اعشاریہ 8 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا،سال 2 019 میں 4 سو 79 سے زائد گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیااورہیلی کاپٹر کے استعمال پر 131 اعشاریہ 94 ملین روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا، سال 2 0 20میں 522 گھنٹوں کی مد میں اخراجات 143 ملین روپے سے زائد آئے،سال 2022میں سابق وزیر اعظم نے 450 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں 123 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا،جنوری 2022 سے مارچ 2022 تک ہیلی کاپٹر 127گھنٹے استعمال ہوا، عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اس دوران اخراجات کا تخمینہ 35 ملین روپے سے زاید لگایا گیا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ ہیلی کاپٹر سے اشتہاریوں کو درآمد اور برآمد کیا جارہاہے اس حوالے سے ایوان کو بتائیں ۔

وزیر مملکت شہادت اعوان نے سوال کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کردی ۔جس پر سوال کو قائمہ کمیٹی کوبھیج دیاگیا۔اسی دوران پیپلزپارٹی ارکان جن میں سینیٹر پلوشہ اورسینیٹر بہرمند تنگی شامل تھے نے عمران خان چور ہے اس کاباپ بھی چور ہے کے نعرے لگائے جس کے جواب میں تحریک انصاف کے سینیٹر نے بھی چور چور کے نعرے لگائے ۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورمرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کلومیٹر کے حساب سے نہیں گھنٹے کے حساب سے چلتا ہے انہون نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کہاکہ ہیلی کاپٹر 55روپے فی کلومیٹر میں پڑتاہے ۔عمران خان چور ہے ان کا باپ بھی چور ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں