حنا پرویز بٹ

عمران خان کے اپنے بچے لندن میں ،قوم کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں ‘حنا پرویز بٹ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی جیل بھرو تحریک کا آغاز خودسے کیوں نہیں کرتے؟ ،عمران خان کے اپنے تینوں بچے لندن میں ہیںاور قوم کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتوں سے ضمانتیں کرنے والے جیل بھرو تحریک کیسے چلا سکتے ہیں ۔عمران خان کے جھوٹے بیانیے ہی ان کی سیاسی دکانداری بند کررہے ہیں ۔ہر روز قوم کے سامنے ڈھٹائی سے ایک جھوٹ بولتے ہیں پھر اسی جھوٹ سے راہ فرار بھی اختیار کرلیتے ہیں ۔

قوم کے جذبات سے کھیلنے کیلئے عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو ملنا چاہیے۔اپنی دور حکومت میں اپنی ہر غلطی کا ملبہ ماضی کے حکومتوں پر ڈالتے رہے اور خود لنگر خانوں کا کریڈٹ لیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان گند صاف کرنے میں لگی ہے ۔نوازشریف نے ترقی کرتا پاکستان عمران خان کے حوالے کیا اور عمران خان سے ہمیں ڈوبتی کشتی ملی۔موجودہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے ہم عمران خان کی طرح اس سے راہ فرار تلاش نہیں کرینگے بلکہ ماضی کی طرح قوم کو بھی ریلیف دینگے اور پاکستان کو بھی ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرینگے۔