اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سازشی ذہنیت سے ملک کو خطرہ ہے،عمران خان نے آصف علی زرداری پرالزام تراشی کرکے خطرناک کھیل کھیلا ہے ، عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے گھناؤنی سازش کے تحت پیپلزپارٹی کی قیادت کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرکے دہشت گردوں سے مدد مانگی ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان کے دہشت گردوں کے حق میں بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے ہسپتال میں دہشت گردوں کو پناہ دیکر ان علاج کرایا، پاکستان پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں سے مزاحمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق استعمال کرے گی ۔