عماد وسیم 19

عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، میں اکیلی پرورش کر رہی ہوں،ثانیہ اشفاق

لندن(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور میں اکیلی ہی بچوں کی پرورش کی تمام ذمے داریاں نبھا رہی ہوں۔

یہ بات انہوں نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ثانیہ اشفاق نے کہا کہ عماد وسیم نے آخری بار نومبر 2025ء میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے، اس کے بعد سے انہوں نے نہ بچوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بچوں کے والد سے متعلق صحافی کے سوال کا صرف جواب دیا ہے۔

عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں اور اپنے بچوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکتی ہوں۔واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی اور سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں۔وہ اپنی پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں