اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلی سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جو پیسے کے پی کے عوام پر لگنے چاہیے تھے وہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائے گئے، پی ٹی آئی جلسے میں بھڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا گزشتہ چھ مہینے سے جس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ جلسہ جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلے گا ہر شہر گلی سے نکلیں گے مگر کل اسلام آباد کا ایک گراونڈ بھی بھرا نہیں جا سکا۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں تقریریں کیا بہترین بھڑکیں تھیں، مجھے اپنے بچپن کی سلطان راہی کی فلمیں یاد آ گئیں، جس میں بھڑکیں سن کر ہنسی ہی نکل سکتی ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تقریر سے متعلق مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کہتا ہے کہ پندرہ دن میں عمران خان کو رہا کرو، ورنہ خود آ کر رہا کروں گا، کیا پِدی، کیا پِدی کا شوربا