عدنان صدیقی

عدنان صدیقی بھی مہنگائی سے تنگ آگئے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ متوسط طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ براہِ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔