ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)چار نومبر کو بالی ووڈ کی فلم انداز اپنا اپنا کو ریلیز ہوئے 30 برس مکمل ہوگئے۔ فلم سے متعلق عامر خان اور سلمان خان کے انٹرویوز دوبارہ سامنے آگئے۔ اس ایکشن کامیڈی فلم کے مصنف اور ہدایتکار راجکمار سنتوشی تھے جبکہ اداکاروں میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے جبکہ پریش راول اور شکتی کپور بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے۔ ریلیز کے وقت باکس آفس پر یہ ایک سیمی ہٹ فلم تھی لیکن گزشتہ چند سالوں میں اسکی کاسٹ اور کریو ممبرز نے فلم اور اسکے مرکزی کرداروں کے ساتھ کام کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔
تاہم فلم کے 30 برس مکمل ہونے پر سلمان خان اور عامر خان نے اپنی فلم کے بارے میں کیا کہا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔سلمان خان نے 1992 میں فلم کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں انداز اپنا اپنا کے بارے میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اسے ایک مزاحیہ اور ناقابل یقین فلم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے زیادہ مزاحیہ فلم بھارتی اسکرین پر پہلے کبھی جاری نہیں ہوئی۔