کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 469 روپے کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 323 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 67 روپے گر کر 7 ہزار 730 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالرسستا ہوکر 4 ہزار 453 ڈالر کی سطح پر آگیا۔









