فی تولہ سونا 20

عالمی و مقامی سطح پر سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) عالمی و مقامی سطح پر سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے جبکہ چاندی کے دام بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر آگیا ہے۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام 68 روپے بڑھ کر 6 ہزار 291 روپے پر پہنچ گئے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4040 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں