احسن خان

عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معروف اداکار احسن خان کے پیغام کو سرورق پر شائع کیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی فنکاروں کی امن سے محبت کے پیغام کی دنیا معترف، عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معروف اداکار احسن خان کے پیغام کو سرورق پر شائع کیا
اور اسے موجودہ تناظر میں بہترین پیغام قرار دیا،، عالمی جریدے اخبار خلیج ٹائم کے سرورق پر پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کا پیغام شائع کیا گیا جس میں احسن خان نے کہا ہم سب امن و سکون سے لبریز خطے میں رہنے کے قابل ہیں کیونکہ ہم محبتیں باٹننے اور نفرتیں کم کرنیوالے فنکار ہیں اس لیے ہمیں ایسی دھرتی میں رہنا ہے جہاں ہر طرف امن کے سائے ہوں اور عوام پرسکون زندگی گزار سکیں۔

اداکار احسن خان کے اس پیغام کو بین الاوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور بے حد پسند کیا جا رہا ہے اداکار احسن خان شوبز کی دنیا کے ایسے ستارے ہے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل ایشوز کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے ہیں چاہیے وہ چائلڈ لیبر ہو یا دیگر انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے تقریبات میں خاصے سرگرم رہتے ہیں جبکہ سماجی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے خلیج ٹائمز میی بھی ان کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر شائع کیا گیا ہے