فی تولہ سونا 15

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 336روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 519روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 80سینٹس کے اضافے سے 64ڈالر 60سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 280روپے کے اضافے سے 6ہزار 939روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 240روپے کے اضافے سے 5ہزار 949روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں