فی تولہ سونا 13

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوکر4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 030 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہوکر 6 ہزار 679 روپے ہوگئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4150 ڈالر پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں