عاصم اظہر 13

عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد ان کی دوبارہ منگنی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

بظاہر کسی خاندانی تقریب میں لی گئی ان تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین گلوکار کی منگنی سے متعلق سوالات کر رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین نے انہیں مبارک باد بھی دے دی ہے۔

تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال دوبارہ منگنی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تصاویر میں موجود خاتون کی شناخت اور تقریب کی نوعیت بھی واضح نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں سے متعلق خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں