حافظ حمد اللہ

عارف علوی پہلے ثابت کریں کہ وہ صدر ہیں یا عمران خان کے ٹائیگر، حافظ حمد اللہ

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے صدر مملکت کی جانب سے سیاسی قیادت کو مذکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کا تمام سیاسی قیادت کو مذاکرات کی دعوت یا مشورہ مضحکہ خیز ہے،

ہفتہ کو ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عارف علوی پہلے یہ عملا ثابت کریں کہ وہ صدر پاکستان ہیں یا عمران خان کے ٹائیگر؟انہوں نے کہا کہ عارف علوی ثابت کریں کہ آئین پاکستان کے تابع ہیں یا عمران خان کے حکم کے؟حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ فیصلے میں بھی الیکشن کمیشن نے انہیں جھوٹا ثابت کیا۔